پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا اسلام آباد کی بارش کی طرح ہے، منظور وسان

datetime 25  اکتوبر‬‮  2014 |

 

حیدر آباد۔۔۔۔وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا اسلام آباد کی بارش کی طرح ہے، الطاف حسین عقل مند سیاستدان ہیں،ابھی غصے میں ہیں،کچھ دنوں میں غصہ کم ہوجائے گا۔حیدر آباد جیل کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کراچی سینٹرل جیل پر حملے کی اطلاعات تھی، ہم سمجھتے تھے کہ بارودی مواد سے بھرا ٹرک کراچی سینٹرل جیل سے ٹکرایا جائیگا لیکن حملے کے لئے سرنگ بنانے والا تجربہ ہمارے لئے نیا تھا، اس سلسلے میں سرنگ غوثیہ کالونی سے بنانی شروع کی گئی، کراچی جیل توڑنیکی کوشش کیواقعے میں یقیناًًکوئی جہادی تنظیم ملوث ہوگی، اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور 5 ملزمان بھی گرفتارکئے گئے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک لیڈر نے مہاجروں سے متعلق کچھ کہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ سے مدینے آئے تھے تو انہوں نے خود کو مدنی بھی کہا تھا، جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ خود کو سندھی بھی کہیں، متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی 1988 سے ایک ساتھ ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…