بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

عا م انتخابات 2013 کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور

datetime 24  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد ۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے 11 مئی 2013 کے عا م انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں۔
سابق وفاقی وزیر میاں زاہد سرفراز اور جسٹس ریٹائرڈ شاہد صدیقی کی جانب سے دائر درخواستوں میں الیکشن کمیشن، نادرا، پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں ناقص مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی، جس کی وجہ سے ووٹوں کی تصدیق کا عمل ممکن نہیں رہا اور پورا انتخابی عمل غیر شفاف ہوگیا۔ اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ وہ 2013 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اس کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 11 مئی 2013 کیعام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 29 اکتوبرکو کرے گا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…