ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

متحدہ کا سندھ اسمبلی میں پھر مہاجر صوبے کے قیام کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کے ارکان سیخ پا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں مہاجر صوبے کے قیام کا مطالبہ کردیا۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں 2008 سے اب تک ہونے والی تقرریوں کے حوالے سے فہرست طلب کی اور تقریر کے دوران کہا کہ مہاجر عوام کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے سازشیں کی جاری ہیں اورانہیں پبلک سروس کمیشن میں یکسر نظرانداز کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مہاجروں کا مسلسل استحصال جاری ہے اور اسی تناظر میں مہاجرعوام صوبے سے متعلق جو مطالبہ کر رہے ہیں اس پرعملدرآمد کیا جائے۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کی جانب سے مہاجر صوبے کے مطالبے کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان سیخ پا ہوگئے جبکہ بعض ارکان ڈیسک پر کھڑے ہوگئے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کامران اختر کے مطالبے پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے اس لئے سیاسی مقاصد کے لئے متنازعہ ایشوز ایوان میں نہ لائے جائیں کیوں کہ اس سے سندھ کے عوام میں شدید بے چینی پھیلی گی اور خون خرابے کا بھی خدشہ ہے جبکہ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا بھی نعرہ بلند کیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…