ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

بھارت کو ورکنگ باؤنڈری پر نئے بنکرز بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ترجمان دفتر خارجہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔۔: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلمنے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری سے متعلق معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان سرحد کے 500 میٹر اندر تک کسی قسم کی تعمیرات نہیں کرسکتے اس لیے پاکستان بھارت کو ورکنگ باؤنڈری پر نئے بنکرز بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ اور دوسرے فورموں پر بھی اٹھایا ہے جبکہ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے اپنے فوجی مبصر گروپ کو مزید موثر بنائے۔ترجمان نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری سے متعلق معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان سرحد کے 500 میٹر اندر تک کسی قسم کی تعمیرات نہیں کرسکتے لیکن بھارت کی جانب سے نئے بنکروں کی تعمیر کی کوشش معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کی پاکستان اجازت نہیں دیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ تنازعات ان بنیادی معاملات پر مبنی ہیں جنہیں بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ایران سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ پرتشدد واقعات بھارت کے ساتھ مماثلت نہیں رکھے، پاکستان اور ایران کیدرمیان کثیر الجہتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی ایک طویل سرحد جڑی ہوئی ہے اس لیے دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ خلاف ورزی سیبچنے کے لیے موثر طریقے سے سرحد کی نگرانی کی جائے۔



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…