دبئی ۔۔۔۔دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا اور 4 وکٹوں پر 273 رنز بنا لیے ہیں۔مصباح الحق 58 اور اسد شفیق 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔دبئی میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے ، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے محتاط بلے بازی کرتے ہوئے کیریئر کی 26 ویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ نو اننگز کھیلنے کے بعد انجام دیا۔ ان کا ساتھ دینے والے اسد شفیق بھی اپنی 10 ویں نصف سنچری کی طرف گامزن ہیں۔ پاکستان نے 4 وکٹوں پر 219 رنز کے ساتھ پہلے دن کھیل کا اختتام کیا تھا جس میں سینئیر بیٹسمین یونس خان نے شاندار اور یادگار 25 ویں ریکارڈ سنچری سکور کی تھی وہ 106 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے تھے۔
دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز ،مصباح الحق کی نصف سنچری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































