پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور

datetime 22  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے ۔بدھ کو سپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی ککا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرار دادپیش کی گئی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو شہید کرچکا ہے، بھارت اب بھی بلااشتعال فائرنگ کر کے جا رحیت کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ پاک فوج اس جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت روکنے کے لے اپنا کردارادا کرے۔
پنجاب اسمبلی نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو مبارک باد پر مبنی قرارداد بھی منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھائی اور قوم کی بیٹی کی حیثیت سے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ ایوان نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسف زئی کو سلام پیش کرتا ہے۔

1920494_788318571228423_4576465192508598064_n

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…