اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔اپوزیشن نے کراچی میں اے این پی کے کارکنان پر فائرنگ کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا، اے این پی کے سینیٹر شاہی سید نے جذباتی انداز میں کہا کہ مجبور نہ کیا جائے کہ پختون بھی بلوچوں کی طرح پہاڑوں پر چلے جائیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پارٹی پر غیراعلانیہ پابندی ہے، پختون کراچی میں اپنا دفتر نہیں کھول سکتے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، اپوزیشن نے اے این پی کارکنان پر فائرنگ کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا، جس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام ارکان نے حصہ لیا۔ سینیٹ کا اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔