بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

گلو بٹ کا یوٹرن، طاہر القادری کو محسن قرار دیدیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے کا ریکارڈ بنانے والے گلو بٹ نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ طاہر القادری اس کے والد کے برابر جبکہ عمران خان ماموں ہیں اور اگر والد یا ماموں کچھ کہہ دیں تو اس کا برا نہیں منانا چاہئے۔لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مات نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران تحریک منہاج القرآن کے مرکزی دفتر کے باہر توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی منیر پر جرح ہوئی جس کے بعد عدالت نے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کے وکلا کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے ان کے وکلا کے خلاف مقدمے کی درست تفتیش نہیں کی لیکن انہیں امید ہے کہ گلو بٹ باعزت بری ہوجائیں گے۔اس موقع پر گلو بٹ نے کہا کہ وہ کوئی بدمعاش نہیں، گلو بٹ کا دوسرا نام پاکستان ہے اور پاکستان کا دوسرا نام گلو بٹ ہے، اسے اپنے وکلا اور عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا سے بھی مطمئن ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری سے اس کی کوئی لڑائی نہیں بلکہ وہ تو اس کے محسن اور والد صاحب جیسے ہیں۔ اگر والد بیٹے کو یاد کرے تو کوئی بات نہیں، اس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس کے ماموں ہیں اور اگر بھانجے کے بارے میں وہ کچھ کہتے ہیں تو اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…