لاہور: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیول وار کالج کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نئی عمارت سے پاک بحریہ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایٹمی اور اہم ملک ہے۔