جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

بڑے باپ کا بیٹا منشیات کے استعمال پرنوکری سے فارغ‘ ہم کب ہوش کے ناخن لیں گے۔

datetime 17  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو منشیات کا استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکال دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو منشیات کا استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن امریکی بحریہ میں افسر تھا اور اس کا گزشتہ برس ٹیسٹ لیا گیا جس میں ان کے خون میں کوکین کی موجودگی ثابت ہوئی۔دوسری جانب ہنٹر بائیڈن کی جانب سے جاری ایک بیان میں منشیات کے استعمال کے باعث ملازمت سے نکالے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عمل پر بہت شرمندگی اور افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لئے نیوی میں خدمات انجام دیں اور نیول حکام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ہنٹر بائیڈن نے 2012 میں امریکی بحریہ میں کمیشن میں ملازمت حاصل کی تھی لیکن جب گزشتہ برس ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو رپورٹ میں کوکین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…