اسلام آباد: وزیر اعظم میاں نوازشریف نے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اور چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ خورشید شاہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنا پرانا موقف دہرایا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے ریٹائرڈ جج کی پابندی ختم ہونی چاہیے۔ اور انتخابی اصلاحات کے بعد ہی چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہونا چاہئے۔انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ بطور اپوزیشن لیڈر سپریم کورٹ میں اس حوالے سے اپنا موقف جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ کل سپریم کورٹ نے حکومت کو 28اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔ آئین کے مطابق وزیراعظم چیف الیکشن کمشنر کا تقرر اپوزیشن لیڈرز کی مشاورت سے کرنا ہے