پشاور: خیبر پختونخواہ کابینہ نے دو نئے وزراء نے حلف اٹھا لیاہے۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ایک ایک وزیر شامل ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر فائز رہنے والے امتیاز شاہد کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی کی مرکزی امیر جماعت سراج الحق کی جانب سے وزارت خزانہ چھوڑنے کے باعث ان کی جماعت کے مظفر سید کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا۔ امیتاز شاید کا تعلق کوہاٹ اور مظفر سید کا دیر سے ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی۔ توخیبر پختونخواہ سردار مہتاب نے دونوں وزراء سے حلف لیا۔