لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بند گلی میں ہے اس کے لیے نکلنا مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس نے منصورہ میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول چکے ہیں۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔ اس ملک کے سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔ حکومت چاہے تو مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہو سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا خطرہ نہیں۔ انہوں نے وکلاء کی آمد کے خلاف جدو جہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آمر مشرف کے خلاف تاریخی لڑائی لڑی تھی۔