ملتان میں تحریک انصاف کا جلسہ انتخابی تھا۔ خورشید شاہ
ملتان: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملتان میں تحریک انصاف کا جلسہ انتخابی تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کا بائیکاٹ بھی کہا جا رہا ہے اور خرگوش کے انتخابی نشان کو اپنا ہی قرار دیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ قاسم باغ کی دو ہفتے میں عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے اور اس میں ابہام میں نہیں رہنا چاہیے کہ سانحہ کی ذمہ داری جلسہ کی انتظامیہ ہے یا ضلعی انتظامیہ انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین ضروری ہے کہ سانحہ کیوں پیش آیا۔
ملتان میں تحریک انصاف کا جلسہ انتخابی تھا۔ خورشید شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں