منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

چوری شدہ مینڈیٹ سے بنی حکومت کی قانونی حیثیت کیا ہے؟عوامی تحریک کا سپریم کورٹ سے سوال

datetime 30  ستمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے ممکنہ ماورائے اقدام کیس میں  جمع کرائے گئے جواب سپریم کورٹ کے روبرو 14 سوالات رکھ دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے بننے والی حکومت کی قانونی حیثیت کیا ہے اور کیا موجودہ حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کررہی۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر سپریم کورٹ میں زیر سماعت ماورائے آئین اقدام کیس کے سلسلے میں نیا جواب داخل کرایا ہے جس  میں عدالت عظمٰی کے سامنے 14 سوالات رکھے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے اس کی قانونی حیثیت کیا ہے، کیا سیاسی جماعتوں میں احتساب کو کوئی نظام ہے؟ ، کیا جمہوری حکومتوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے؟، ملک میں بلدیاتی انتخابات اور اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری کے سلسلے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں ہورہی، کیا عوام کے اثاثوں کو نجکاری کے نام پر فروخت نہیں کیا جارہا، آئین میں بنیادی حقوق کے حوالے سےعوام سے کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی۔ ارکان اسمبلی کا کام ترقیاتی کام کروانا ہے یا قانون سازی کرنا، کیا ارکان اسمبلی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپہریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ممکنہ غیر آئینی اقدام کیس کی سماعت کررہا ہے اور اس کی آئندہ شماعت 2 اکتوبر کو ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…