اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریا رانا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
انہوں نے علی زاہد کے ساتھ نکاح کرلیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ریا رانا نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں تقریب کے سادہ اور خوبصورت انتظامات دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور نئے جوڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔نکاح کے لیے ریا رانا نے سفید رنگ کا ریشمی شرارہ پہنا، جس کے ساتھ نفیس کڑھائی والی مختصر قمیض ان کے لباس کا حصہ تھی۔ ہلکے میک اپ نے ان کی خوبصورتی کو نمایاں کیا۔ دوسری جانب علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں دکھائی دیے۔ دونوں کے لباس میں رنگوں کی یکسانیت نے تقریب کے مجموعی انداز کو مزید خوبصورت بنا دیا۔


اس تقریب میں اداکارہ نادیہ جمیل بھی موجود تھیں، جو ریا کی والدہ مہناز کی قریبی ساتھی ہیں۔ انہوں نے بھی نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریا کی بہن رانیہ اور دیگر اہل خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد اور دعاؤں کے پیغامات شیئر کیے۔ رانیہ نے علی زاہد کو ہمیشہ کے لیے اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ خوشگوار زندگی کی دعا کی۔اداکارہ شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے بھی ریا رانا اور علی زاہد کو نکاح کی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ ریا رانا نے 3 جنوری 2022 کو ایک تقریب کے دوران علی زاہد سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
View this post on Instagram



















































