بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

’’فلک ابوبکر کے بھی ابو ہیں‘‘، سارہ خان نے اپنے بیان پر شوہر سے معافی مانگ لی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کو ڈرامہ سیریل ’’درِ نجات‘‘ کے کردار ابوبکر کا والد قرار دینے سے متعلق اپنا سابقہ بیان واپس لے لیا ہے۔

ڈرامے میں ابوبکر کے والد چوہدری امان علی گجر کی اصل کہانی سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں فلک شبیر سے معذرت بھی کی۔چند روز قبل ایک مارننگ شو میں سارہ خان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی۔ پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ پہلے چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی پریشان ہوجاتی تھیں اور کسی چیز کے گم یا چوری ہونے پر شدید بے چینی محسوس کرتی تھیں۔ تاہم فلک شبیر کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد ان کے مزاج میں تبدیلی آئی ہے اور اب وہ پہلے کی نسبت زیادہ اطمینان سے حالات کا سامنا کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ دوسروں کے احساسات کو سمجھنے میں بھی پہلے سے بہتر ہوگئی ہیں۔اسی پروگرام میں میزبان نے ڈرامہ ’’درِ نجات‘‘ کے مقبول کردار ابوبکر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں اس کردار کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ناظرین اسے ایک مثالی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ میزبان نے فلک شبیر کو بھی ابوبکر جیسا قرار دیا تو سارہ خان نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ فلک تو ابوبکر کے بھی والد ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں ابوبکر کا کردار اداکار شہریار منور نبھا رہے ہیں، جسے پاکستان کے ساتھ بھارت اور بنگلادیش میں بھی ناظرین کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ ابوبکر کی نرم طبیعت، محبت اور اچھے شوہر کے طور پر پیش کیے جانے والے کردار کو مداح خاص طور پر سراہتے ہیں۔تاہم کہانی میں ابوبکر کے والد چوہدری امان علی گجر کا منفی کردار سامنے آنے کے بعد ناظرین کی رائے تبدیل ہوگئی۔ ڈرامے کی تازہ قسط میں انکشاف کیا گیا کہ امان نے ابوبکر کی والدہ خوش بخت کو دھوکا دیا تھا، جس پر ناظرین کی جانب سے اس کردار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اسی پیش رفت کے بعد سارہ خان نے بھی اپنے سابقہ جملے پر نظرثانی کرتے ہوئے مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں فلک شبیر سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اپنے پہلے بیان سے رجوع کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…