ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے حوالے سے ایک بار پھر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان کی پوسٹ میں اداکار کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے گئے اور ماضی کے تنازعے کا ذکر بھی کیا گیا۔
تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں نانا پاٹیکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی زندگی کے گزشتہ 18 سال مشکلات اور اذیت میں گزرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اداکار کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اعمال پر سخت تنقید بھی کی۔
واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس معاملے نے اس وقت بھارتی فلمی صنعت میں خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ دوسری جانب نانا پاٹیکر ان الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔
یہ تنازع بالی ووڈ میں ہراسانی سے متعلق سامنے آنے والے نمایاں معاملات میں شمار ہوتا ہے۔



















































