لاہور( این این آئی)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص یہ ثابت کر دے کہ
میں نے یہ کہا ہو کہ اسٹیج کی کمائی حرام ہے یا فنکار تھیٹر چھوڑ دیں تو میں ایک کروڑ روپے انعام دینے اور لبرٹی چوک میں سرعام کھڑے ہو کر معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری زبان سے یہ الفاظ ثابت ہو جائیں کہ تھیٹر کے فنکار تھیٹر چھوڑ دیں یا تھیٹر کی کمائی حرام ہے تو میں نہ صرف ایک کروڑ روپے جرمانہ ادا کروں گا بلکہ لبرٹی چوک میں کھڑے ہو کر عوام سے معافی بھی مانگوں گا۔ اس موقع پر قیصر پیا نے افتخار ٹھاکر کی ایک یوٹیوبر سے ہونے والی گفتگو کا ویڈیو کلپ بھی چلا کر موقف کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ عابد ہ بیگ نے میرے حوالے سے جو باتیں کی ہیں وہ سب جھوٹ ہیں ۔



















































