پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ڈاڈلانی کو ماہانہ 70 لاکھ بھارتی روپے تنخوا ہ دیتے ہیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی طویل عرصے سے منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پوجا ڈاڈلانی کی ماہانہ آمدن اور دیگر مالی معاملات سے متعلق معلومات بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 42 سالہ پوجا ڈاڈلانی نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں تقریباً 38 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپے مالیت کا ایک پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے، جس کے بعد ان کی آمدن بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی منیجر کو ماہانہ تقریباً 70 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ پوجا گزشتہ 14 برس سے اداکار کے ساتھ وابستہ ہیں اور انہوں نے 2012 میں ان کے لیے کام شروع کیا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ پوجا ڈاڈلانی کا کردار صرف منیجر تک محدود نہیں رہا بلکہ وہ شاہ رخ خان کی چیف منیجر، برانڈ اسٹریٹجسٹ اور ان کے قریبی قابلِ اعتماد ساتھی کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔وہ اداکار کے فلمی شیڈول کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پبلک ریلیشنز، برانڈ ڈیلز اور مختلف کاروباری معاملات بھی دیکھتی ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی ملکیت سے منسلک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل ٹیم اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے امور میں بھی پوجا ڈاڈلانی اہم ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی سینما گھروں میں ریلیز 24 دسمبر کو شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…