جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹوٹے ہوئے دل والے جیون ساتھی کو بھی قبول کرلوں گی، نازش جہانگیر

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نازش جہانگیر نے شریکِ حیات کے انتخاب سے متعلق اپنی خواہشات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں دل ٹوٹنے کا تجربہ رکھنے والے شخص کو بھی زندگی کا ساتھی بنانے پر خوش ہوں گی۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی شادی اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق سوالات کے جواب دیے اور کہا کہ شوہر کے انتخاب کے حوالے سے ان کی کوئی غیر معمولی شرائط نہیں ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو مزاج اور طبیعت میں ان سے مماثلت رکھتا ہو اور جس کے ساتھ زندگی کے مختلف حالات کو خوشی سے گزارا جاسکے۔نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ہنسیں، خوشیاں بانٹیں، تفریح کریں اور اگر کبھی اختلاف ہوجائے تو بحث کے بعد بھی ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کا سفر جاری رکھ سکیں۔ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایسے شخص سے شادی پر آمادہ ہوں گی جس کا ماضی میں دل ٹوٹ چکا ہو، تو اداکارہ نے اس کا جواب اثبات میں دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو نہ صرف قبول کریں گی بلکہ انہیں اس بات پر خوشی ہوگی کہ وہ اس کے جذباتی زخم بھرنے اور اسے ماضی کے کرب سے باہر آنے میں معاون ثابت ہوں۔

نازش جہانگیر کے مطابق وہ چاہیں گی کہ ان کا ہونے والا شوہر یہ محسوس کرے کہ انہوں نے اس کی زندگی میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اسے ٹوٹے ہوئے دل سے سنبھلنے میں مدد دی۔واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں مرکزی کردار ’سمین‘ نبھایا ہے، جبکہ ڈرامے میں آغا علی نے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…