ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں

datetime 19  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے 41 برس کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں استعمال کیے گئے بعض الفاظ پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھایا ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو اپنی حمل کی خوشخبری سے آگاہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ان کے لیے 24 برس کی عمر کے مقابلے میں جسمانی اور جذباتی طور پر مختلف ہے۔اسی موضوع پر ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں طبی ماہرین کے ساتھ زیادہ عمر میں حمل اور اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ تاہم پروگرام کے دوران ماہرہ خان کے لیے ’بوڑھی خاتون‘ کی اصطلاح استعمال کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ 41 سال کی عمر کی خاتون کے لیے اس نوعیت کی اصطلاح استعمال کرنا مناسب نہیں، جبکہ گفتگو کے دوران زیادہ محتاط اور باوقار الفاظ کا انتخاب کیا جاسکتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کوئی خاتون صحت مند ہو تو 40 سال کی عمر کو محض بڑھاپے سے تعبیر کرنا درست نہیں۔ ایک اور خاتون نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی 41 سال کی عمر میں قدرتی طور پر حاملہ ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…