بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈی اسٹار راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو چیک باونس کیس کے حوالے سے جاری مالی تنازع میں کم از کم 2 کروڑ بھارتی روپے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے کے لیے آخری بار 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں راجپال یادیو کا سابقہ طرز عمل عدالت کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے پر عدالت نے انہیں مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ وکیل نے یقین دلایا کہ راجپال یادیو مقررہ مدت کے اندر 2 کروڑ روپے جمع کرائیں گے اور باقی رقم کے لیے ضمانت بھی فراہم کریں گے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے راجپال یادیو کے سابقہ طرز عمل کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عدالت ان کے وعدے پر بھروسہ کر سکتی ہے؟ ان کے ماضی کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے کوئی کیسے بھروسہ کرے؟ وہ بالی وڈ میں ڈرامہ اور اداکاری کرنے میں ماہر ہیں، عدالت میں بھی وہی کررہے ہیں۔عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری اگلی سماعت 5 اکتوبر تک برقرار رکھی ہے تاہم عدالت نے انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…