بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

کومل جان کے ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے دریائے سواں میں گرنے کا انکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)راولپنڈی پولیس نے معروف ہیوی بائیکر اور ٹک ٹاکر کومل جان کی دریائے سواں میں جاں بحق ہونے کے واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات سامنے لائی ہیں۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ کومل جان ڈیفنس فیز ون کے قریب ایک پل سے دریائے سواں میں جاگری تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھیں کہ حادثاتی طور پر دریا میں گر گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد پولیس نے دریائے سواں سے کومل جان کی لاش برآمد کرلی۔حکام کے مطابق دریا کے قریب کومل جان کی موٹرسائیکل کھڑی ملی، جبکہ وہاں ان کا ہینڈ بیگ، ہیلمٹ اور موبائل فون بھی موجود تھا۔ پولیس نے مزید تفتیش کے دوران دو موبائل فونز قبضے میں لیے، جن میں سے ایک ہینڈ بیگ سے ملا جبکہ دوسرا مبینہ طور پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔پولیس نے واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے عینی شاہدین کے ابتدائی بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہی بات سامنے آئی ہے کہ کومل جان ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں جاگری تھیں۔

ذرائع کے مطابق کومل جان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ملازمہ تھیں اور انہیں ہیوی بائیک چلانے کا شوق تھا۔ وہ موٹرسائیکل پر سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھیں۔اہلخانہ کے مطابق واقعے سے کچھ دیر قبل کومل جان نے فون پر گھر والوں سے بات بھی کی تھی۔ خاندان نے کسی فرد پر شبہ ظاہر نہیں کیا اور واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔ اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی قانونی کارروائی کے خواہشمند نہیں۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی۔ ضروری کارروائی کے بعد میت اہلخانہ کے حوالے کردی گئی، جس کے بعد ان کی تدفین کردی گئی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…