پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

نمرہ خان کی دوسری شادی بھی ناکام، اداکارہ مومل خالد نے علیحدگی کی تصدیق کر دی

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ مومل خالد نے ساتھی فنکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کے سابق شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مومل خالد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں نمرہ خان سے متعلق سامنے آنے والی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ شادی ایک سنجیدہ رشتہ اور بڑی ذمہ داری ہے، جس میں شریکِ حیات کے جذبات، عزت اور زندگی کا احترام کرنا ضروری ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے نمرہ خان کو پہلے سے کہیں زیادہ خوش دیکھا تھا، اسی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی ختم ہونے کی خبر ان کے لیے خاصی افسوس ناک رہی۔مومل خالد نے نمرہ خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری صرف اداکارہ پر عائد کرنا درست نہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ نمرہ خان نے جون 2026 میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم کچھ ہی عرصے بعد جولائی میں ان کی علیحدگی کی اطلاعات سامنے آنے لگیں۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور بحث بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…