جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ارطغرل کے معروف ترک اداکار کا جلد پاکستان آنے کی خوشخبری

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) شہرة آفاق ترک ڈرامہ”دریلیش: ارطغرل” میں عبدالرحمٰن الپ کا یادگار کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل نے ایک بار پھر پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جلال آل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو بہت یاد کرتے ہیں اور بہت جلد پاکستانی مداحوں سے ملاقات کے لیے دوبارہ آ رہے ہیں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا، “میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنو! میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں۔ میں بہت جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں اور آپ سب کے لیے بہت سے سرپرائزز بھی لے کر آؤں گا۔ کیا آپ اس شاندار ملاقات کے لیے تیار ہیں؟”انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر “دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ” بھی تحریر کیا، جسے پاکستانی مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ترک اداکار کے مطابق وہ ایک معروف ترک برانڈ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، تاہم انہوں نے اپنے دورے کی تاریخ یا دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان میں **”دریلیش: ارطغرل”** کی غیر معمولی مقبولیت کے بعد جلال آل کو عبدالرحمٰن الپ کے کردار کے باعث بے حد شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ان کے گزشتہ دوروں کے دوران بھی پاکستانی مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔جلال آل تاریخی فلم **”فتح 1453″** میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ وہ ایوارڈ یافتہ مختصر فلم **”Zemberek”** کے شریک پروڈیوسر بھی رہے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہیں اور ترک ریڈ کریسنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی امدادی اداروں کے ساتھ انسانی خدمت کے منصوبوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…