منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

سفید بال کیوں رکھے؟ مرینہ خان نے وجہ بتا دی

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پہلی مرتبہ اپنے سفید بال برقرار رکھنے کے فیصلے کے پیچھے موجود دلچسپ واقعہ اور ذاتی سوچ سے پردہ اٹھایا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے بالوں کو رنگنے سے کیوں گریز کرتی ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ ان کی سستی ہے۔ ان کے مطابق بال ایک مرتبہ رنگوانے کے بعد بار بار ٹچ اَپ کروانا پڑتا ہے، جو ان کے لیے خاصا مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے۔مرینہ خان نے بتایا کہ اس فیصلے پر ان کی والدہ کا بھی گہرا اثر رہا۔ انہوں نے ایک پرانا واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اسکول کی تقریب میں اپنی والدہ کو تلاش کر رہی تھیں۔ وہاں بیٹھی خواتین میں ایک خاتون کے سفید بال دیکھ کر انہوں نے سوچا کہ یہ ان کی والدہ نہیں ہو سکتیں، اس لیے وہ آگے بڑھ گئیں۔ لیکن جب دوبارہ واپس آئیں تو معلوم ہوا کہ وہ خاتون دراصل ان کی اپنی والدہ تھیں۔اداکارہ کے مطابق اسی لمحے انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ ان کی والدہ کے بال سفید ہو چکے ہیں، مگر انہوں نے کبھی اس بات کو مسئلہ نہیں سمجھا۔ مرینہ خان نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اگر ان کی والدہ سفید بالوں کے ساتھ خوبصورت اور بااعتماد دکھائی دے سکتی ہیں تو انہیں بھی اپنے قدرتی بال قبول کرنے چاہییں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ انہوں نے مکمل طور پر ہیئر کلر سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔ ان کے بقول، انہوں نے زندگی میں چند مرتبہ بال ضرور رنگوائے، لیکن اسے اپنی مستقل عادت نہیں بنایا۔واضح رہے کہ مرینہ خان پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور کئی دہائیوں پر محیط اپنے فنی سفر میں متعدد مقبول ڈراموں کے ذریعے ناظرین کی بھرپور پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…