بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

میں اپنی والدہ کے اخراجات نہیں اٹھاتی کیونکہ یہ میرا کام نہیں، کومل عزیز

datetime 17  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کے والدین کی مالی کفالت سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

ان کا کہنا ہے کہ کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مرد کی ذمے داری ہے۔کومل عزیز خان نے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے عشقِ بے نام، رازِ الفت، بساطِ دل، کاس دل سمیت کئی مقبول ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے، تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر کے ملبوسات کا کاروبار کر رہی ہیں۔کومل عزیز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر اکثر سوال و جواب سیشنز کا انعقاد کرتی ہیں، حال ہی میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی مدد کرتی ہیں؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ نہیں، میرا ماننا ہے کہ گھر کے اخراجات برداشت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے۔اداکارہ کے مذکورہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تاہم اداکارہ نے بعد ازاں مزید لکھا کہ میں اپنے والد کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی وفات سے پہلے میری والدہ کے لیے اتنے وسائل چھوڑے کہ انہیں کبھی اپنی اولاد پر مالی طور پر انحصار نہ کرنا پڑے، اسی لیے بچت اور سرمایہ کاری بے حد اہم ہوتی ہے۔

ان کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اور تبصرے سامنے آئے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں کومل عزیز اس وقت بھی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھیں جب انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے خاندان کی مکمل حمایت کے ساتھ الگ اور خودمختار زندگی گزار رہی ہیں۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…