جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بار بار غیرمسلم خواتین سے شادی کرنے پر عامر خان کے خلاف فتوی

datetime 16  جولائی  2026 |

ممبئی (این این آئی)بولی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی اب ایک نئے تنازع میں گھِر گئی ہے۔

اتر پردیش کے ایک عالم دین نے عامر خان اور گوری اسپرٹ کے نکاح پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور دونوں کی بین المذاہب شادی کے خلاف ایک فتوی جاری کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ شادی اسلامی قانون یعنی شریعت کے مطابق جائز نہیں ہے۔ عامر خان نے 5 جولائی کو گوری اسپرٹ سے کورٹ میرج کی تھی۔ مسلم پرسنل دارالافتا کے مفتی اعظم مولانا چودھری ابراہیم حسین نے اس شادی پر اعتراض کرتے ہوئے باقاعدہ فتوی جاری کیا ہے۔انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی مسلمان مرد کے لیے کسی ایسی عورت سے شادی کرنا جائز نہیں ہے جو مسلمان نہ ہو، جب تک کہ وہ عورت اسلام قبول نہ کرلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شادی کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے اور جو لوگ اسے گناہ نہیں سمجھتے انہیں اللہ کو جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو توبہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے یہی ہماری شریعت میں ہے۔مفتی صاحب نے عامر خان کی اس تیسری شادی پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی شادیاں شریعت اور اسلام کے نام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔اس فتوے کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عامر خان نے خود پر لگنے والے لو جہاد کے الزامات پر وضاحت دی تھی۔

عامر خان نے کہا تھا کہ ان کا خاندان ہمیشہ سے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو گلے لگاتا آیا ہے اور ان کی کسی بھی بیوی یعنی رینا دتہ، کرن را یا گوری سپریٹ نے شادی کے لیے اپنا مذہب نہیں بدلا کیونکہ یہ سب شادیاں قانون کے مطابق کورٹ میرج کے ذریعے ہوئی تھیں۔عامر خان کی نئی دلہن گوری اسپرٹ بنگلور کی رہنے والی ہیں اور بیوٹی و ویلنس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کا پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔دوسری طرف عامر خان کی یہ تیسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا ہیں۔ رینا سے طلاق کے بعد انہوں نے کرن را سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے اور 2021 میں ان دونوں کے درمیان بھی علیحدگی ہو گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…