ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

اسماء عباس کا 60سال سے زائد عمر کی خواتین کو شادی کا مشورہ

datetime 8  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی) سینئر اداکارہ اسما عباس نے 60سال سے زائد عمر کی خواتین کو مناسب شریک حیات ملنے کی صورت میں شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نئے وی لاگ میں اسما عباس نے کہا ہے کہ شاید آپ نے میری پرانی ویڈیو پوری نہیں دیکھی میں نے جس میں کہا تھا کہ اگر بڑی عمر کی خواتین کو کوئی اچھا مرد مل جائے تو انہیں ضرور شادی کر لینی چاہیے، کیونکہ بڑی عمر میں انسان کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اپنی بہن بشری انصاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میری باجی بشری انصاری کی بات کریں تو انہیں ایک نہایت اچھے شوہر ملے ہیں، ایسے لوگ بہت کم ملتے ہیں، ان جیسا کوئی نہیں، اگر آپ کو بھی ایسا شخص مل جائے تو ضرور شادی کر لیں، اسی طرح ثمینہ احمد کو بھی بہت اچھے شریکِ حیات ملے ہیں۔

اسما عباس نے کہا کہ میرا کہنا صرف یہ تھا کہ اگر آپ کو اچھا انسان مل جائے تو شادی کر لیں، ورنہ دنیا ریڈ فلیگز اور مسائل سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھاپے میں انسان کو کسی ایسے ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے جو دیکھ بھال کرے، حتی کہ وقت پر دوائیں بھی دے سکے، اسی لئے مناسب شریکِ حیات ملنے کی صورت میں شادی کر لینا بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…