جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ خان نے امریکا میں کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 2  جولائی  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

شاہ رخ خان کے شریک ملکیتی نائٹ رائیڈرز گروپ نے عالمی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنی ہوم مارکیٹ سے باہر پہلا بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم قائم کردیا۔لاس اینجلس میں تعمیر کیے گئے اس نئے میدان میں پہلی بار میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کا میچ کھیلا گیا جہاں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ واشنگٹن فریڈم سے ہوا۔نائٹ رائیڈرز کرکٹ گراؤنڈ کو صرف ایک اسٹیڈیم نہیں بلکہ لاس اینجلس میں کرکٹ کے مستقل مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیے گئے اس میدان میں آٹھ وکٹوں پر مشتمل مین اسکوائر، آئی سی سی کے تقاضوں کے مطابق گراؤنڈ کی پیمائش اور 120 فٹ بلند چھ فلڈ لائٹ ٹاورز نصب کیے گئے ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 32 ہزار میٹرک ٹن سے زائد مٹی منتقل کی گئی۔شاہ رخ خان کے مطابق جو خواب برسوں پہلے دیکھا گیا تھا، وہ آج حقیقت بن چکا ہے۔

ان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد صرف کرکٹ میچز کا انعقاد نہیں بلکہ ایسا مقام فراہم کرنا ہے جہاں کھیل، تفریح، خاندان اور کمیونٹی ایک ساتھ جڑ سکیں۔نائٹ رائیڈرز اسپورٹس کے سی ای او وینکی میسور نے اس منصوبے کو فرنچائز کی عالمی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے جدید انفراسٹرکچر ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ نائٹ رائیڈرز گروپ اس وقت تین براعظموں میں چار مختلف فرنچائزز کا مالک ہے، جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز، ابوظبی نائٹ رائیڈرز اور لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز شامل ہیں جبکہ گروپ اب تک مختلف لیگز میں مجموعی طور پر نو بڑے ٹائٹلز اپنے نام کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…