منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کی شادی کی تصاویر وائرل، خود حقیقت بیان کردی

datetime 2  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان کے معروف میزبان، اداکار اور ریڈیو براڈکاسٹر توثیق حیدر اور سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان فرح سعدیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان تصاویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

حال ہی میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی چند تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے لگیں، جن میں دونوں فنکاروں کو دلہا اور دلہن کے لباس میں دکھایا گیا تھا۔ ان تصاویر کے بعد متعدد صارفین نے ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے ہلکے پھلکے انداز میں وضاحت کی کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور ان کی شادی کی خبریں مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔

دونوں فنکاروں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایسی جعلی تصاویر بنانے کے بجائے لوگوں کو اپنی صلاحیتیں مثبت اور تعمیری کاموں میں استعمال کرنی چاہئیں۔توثیق حیدر کا شمار پاکستان کے سینئر براڈکاسٹرز اور ٹی وی میزبانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1987 میں ریڈیو پاکستان سے نیوز کاسٹر کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا اور ایف ایم ریڈیو کی پہلی آواز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی میزبانی کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی نمایاں مقام بنایا اور متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔دوسری جانب فرح سعدیہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور ٹی وی میزبانی کی معروف شخصیت ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ “بندھن” سے شہرت حاصل کی، جبکہ بعد میں کئی کامیاب ڈراموں اور طویل عرصے تک مارننگ شوز کی میزبانی کے ذریعے ناظرین میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…