ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے ویڈیو بناتے ہوئے مبینہ طور پراپنی اہلیہ زینب علی کو طلاق دے دی، معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 2  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سوشل میڈیا پر معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،

جس میں انہیں مبینہ طور پر اپنی اہلیہ زینب علی کو تین طلاقیں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔وائرل کلپ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علی حیدر آبادی نے اپنے بھائیوں کی موجودگی میں اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد زینب علی کی ایک الگ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس میں وہ آبدیدہ نظر آئیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں زینب علی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کرتی ہیں۔زینب علی نے مزید الزام عائد کیا کہ طلاق کے ساتھ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ان کے مطابق علی حیدر آبادی نے مبینہ طور پر اپنی سوشل میڈیا مقبولیت اور بااثر شخصیات سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں۔تاحال اس معاملے پر علی حیدر آبادی یا متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ وائرل ویڈیوز اور دعوؤں کی آزادانہ تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…