ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

گھر سے دوست کی لاش ملنے کے بعد بھارتی اداکارہ کا پہلا بیان سامنے آگیا

datetime 30  جون‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سابق بگ باس (کناڈا)کی کنٹسٹنٹ کرشی تھاپنڈا نے چند روز قبل اپنے گھر سے اپنے بزنس میں دوست کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ براہ کرم اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

بنگلورو میں واقع اپنے گھر سے لاش ملنے کے بعد 37 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے پہلے اور جذباتی بیان میں کہا کہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انہیں اتنے تکلیف دہ واقعے پر عوامی طور پر بیان دینا پڑے گا۔کناڈا فلموں کی اداکارہ کے مطابق کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ایسا کچھ لکھنا پڑے گا۔ میرے پاس نہ تو اتنی ہمت ہے اور نہ ہی ذہنی طاقت کہ میں یہ سب لکھ سکوں یا دنیا کے سامنے رکھ سکوں۔انھوں نے وضاحت کی کہ ابتدا میں خاموش رہنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں، مجھ سے اور میرے دوستوں سے اور دونوں خاندانوں سے بار بار کیے جانے والے سوالات سے مجھے محسوس ہوا کہ اب حقیقت بیان کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔کرشی تھاپنڈا نے کہا جو کچھ بھی ہوا، اس کے ساتھ میں نے ایک ایسے شخص کو کھو دیا جو میرے دل کے بے حد قریب تھا۔ وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑا رہا، میری حفاظت کی اور خلوص دل سے میرا خیال رکھا۔ اسے کھونے سے میری زندگی میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے

جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔اداکارہ نے مشکل وقت میں دوستوں اور خیرخواہوں کی جانب سے ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک خاندان نے اپنا بیٹا اور کچھ دوستوں نے اپنے دل کے بہت قریب شخص کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا ہے۔ کچھ لوگ اس غم کے ساتھ ہر لمحہ جینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں لا سکتے، تو کم از کم اس کے آنسووں کی وجہ نہ بنیں۔ انھوں نے ہاتھ جوڑ کر سب سے درخواست کی کہ ویشک کو بعداز مرگ سکون و آرام کرنے دیں اور اس کے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کو غم منانے کے لیے وقار اور رازداری فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…