بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

عائشہ عمر نے اپنی لیک تصاویر کے تنازع پر خاموشی توڑ دی

datetime 23  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کئی برس بعد ساحل پر چھٹیاں منانے والی اپنی لیک تصاویر سے متعلق تنازع پر کھل کر بات کی ہے اور کہا ہے کہ ان تصاویر کو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ ماریہ وسطی کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی تھی جب میری نجی تصاویر لیک ہو گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک تصویر میں سوئمنگ سوٹ پہنے ہوئے تھی جبکہ دیگر تصاویر میں موسمِ گرما کے لباس اور اسکرٹس میں نظر آ رہی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ تصاویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے منفی اثرات میرے پیشہ ورانہ کیریئر پر بھی پڑے۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کئی پروڈیوسرز خواتین کے لیے ایک مخصوص سماجی تاثر کو اہمیت دیتے تھے، جس کی وجہ سے مجھے بعض کاموں سے بھی محروم ہونا پڑا۔عائشہ عمر نے بتایا کہ نجی تصاویر کو اجازت کے بغیر شیئر کرنا کسی کی پرائیویسی اور رضامندی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اب ایک این جی او کے ساتھ مل کر افراد کے نجی ڈیٹا اور تصاویر کے غلط استعمال کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لے رہی ہوں۔

عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ برسوں بعد اس موضوع پر بات کرنے کا مقصد صرف اپنی کہانی بیان کرنا نہیں بلکہ لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا بھی ہے کہ کسی کی نجی معلومات یا تصاویر کو اس کی اجازت کے بغیر پھیلانا ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے دور رس اثرات ہو سکتے ہیں۔اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…