ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

22 سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سشانت سنگھ راجپوت کا نام بھی سامنے آگیا

datetime 17  جون‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سنچیتا اوگلے کی پراسرار موت کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

اداکارہ کے بھائی آکاش اوگلے نے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسے نکات سامنے رکھے ہیں جنہوں نے اس افسوسناک واقعے کے گرد کئی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔آکاش اوگلے کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کی موت کو محض ایک عام خودکشی قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سنچیتا اپنی وفات سے چند روز قبل مسلسل سشانت سنگھ راجپوت کا ذکر کر رہی تھیں اور ان کی آخری سوشل میڈیا سرگرمیوں میں بھی اسی حوالے کے آثار موجود تھے۔اداکارہ کے بھائی کے مطابق ایک حیران کن بات یہ ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو دنیا کو الوداع کہا تھا، جبکہ سنچیتا کی موت بھی اسی تاریخ کو سامنے آئی، البتہ دونوں واقعات کے درمیان چھ سال کا فرق ہے۔ آکاش کا کہنا تھا کہ وہ اس مماثلت کو محض اتفاق نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں اس کے پس منظر میں مزید حقائق موجود ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنچیتا کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی سشانت سنگھ راجپوت کی برسی سے متعلق تھی۔

آکاش کے مطابق اداکارہ نے ایک ریل شیئر کی تھی جس پر تحریر تھا کہ پھر 14 جون آ گئی، اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس پیغام کے پیچھے کوئی خاص معنی پوشیدہ تھے۔اپنے بیان میں آکاش نے شوبز انڈسٹری کے ماحول اور اس میں موجود دبا پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن ذہنی طور پر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں اور وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ انہوں نے آسانی سے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔ ان کے بقول سنچیتا کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جس نے انہیں شدید ذہنی دبا میں مبتلا کر دیا تھا۔آکاش اوگلے نے حکومت اور تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور اعلی سطح پر تحقیقات کی جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اداکارہ کن مسائل سے دوچار تھیں اور آیا کوئی ایسا عنصر موجود تھا جو انہیں مسلسل پریشان کر رہا تھا۔دوسری جانب پولیس حکام کا مقف ہے کہ تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سنچیتا ممبئی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہتی تھیں اور واقعے کے وقت گھر میں تنہا موجود تھیں۔

جب اہلِ خانہ واپس آئے تو انہیں اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔سنچیتا اوگلے نے ٹی وی ناظرین میں اپنی شناخت کم کم بھاگیہ میں دیا ٹنڈن کے کردار سے بنائی، جبکہ واگلے کی دنیا میں روچیتا جیٹلی کے کردار نے بھی انہیں خاصی شہرت دلائی۔ بعد ازاں وہ دل والی دلہا لے جائے گی میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔سنچیتا کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو غم اور سوالات کے ایک نئے دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، جبکہ ان کے بھائی کے حالیہ بیان کے بعد اس معاملے پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…