ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

رشمیکا مندانا کو بے قابو ہجوم سے بچانے کےلیے کریتی سینن ڈھال بن گئیں، ویڈیو وائرل

datetime 16  جون‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی شہر پونے کے ایک معروف شاپنگ مال میں فلم کاک ٹیل ٹو کی تشہیری تقریب اس وقت غیر متوقع طور پر افراتفری کا شکار ہو گئی

جب اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا بڑا ہجوم امڈ آیا۔تقریب میں موجود ستاروں میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا شامل تھے، جو اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں پروگرام خوشگوار ماحول میں جاری رہا، جہاں فنکاروں نے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی اور پونے کی مشہور اسٹریٹ فوڈ ڈش وڑا پا بھی کھائی، جس کی ویڈیوز بعد ازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔تاہم تقریب کے اختتام پر صورتحال اچانک قابو سے باہر ہو گئی۔ مداحوں کی بڑی تعداد اسٹیج کے قریب پہنچنے لگی، جس کے باعث ہجوم میں دھکم پیل شروع ہو گئی اور لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے۔

عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی انتظامات اس دبا کو سنبھالنے میں ناکام نظر آئے، یہاں تک کہ حفاظتی رکاوٹیں بھی توڑ دی گئیں۔حالات بگڑتے دیکھ کر منتظمین نے فوری طور پر تقریب مختصر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ فنکاروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا جا سکے۔ اس دوران اداکار شاہد کپور بھی ہجوم کے درمیان راستہ بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے، جبکہ کریتی سینن مسلسل اپنی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ موجود رہیں اور انہیں بھیڑ سے محفوظ رکھنے کے لیے قریب رکھ کر آگے بڑھتی رہیں۔ کریتی سینن کے اس حفاظتی انداز نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے رویے کو سراہتے ہوئے اسے ایک ذمہ دار اور خیال رکھنے والی ساتھی کا عمل قرار دیا۔ کئی مداحوں نے انہیں بڑی بہن جیسا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…