بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’پیڈی‘ کے نامناسب مناظر پر اعتراض، جھانوی کپور کی مبینہ چیٹ لیک

datetime 10  جون‬‮  2026 |

ممبئی (این این اائی)بھارتی فلم پیڈی سے متعلق جاری تنازع کے بعد فلم سازوں نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اداکارہ جھانوی کپور کے بعض مناظر فلم سے حذف کر دیے ہیں۔

فلم کے ہدایتکار بچی بابو سانا نے تصدیق کی ہے کہ ناظرین اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد متنازع شاٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں فلم میں جھانوی کپور کے کردار اچیاما کو بہت سے لوگوں نے غلط انداز میں سمجھا۔ ان کے مطابق متعدد ناظرین نے اس کردار کی کہانی کو غیر ضروری قرار دیا، حالانکہ ان کا مقصد کردار کے ذریعے ایک خاص پس منظر اور سماجی ماحول کی عکاسی کرنا تھا۔فلم ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خاص طور پر جھانوی کپور کے تعارفی مناظر اور ایک رومانوی سین کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ناقدین کا موقف تھا کہ بعض مناظر میں اداکارہ کی پیشکش غیر مناسب انداز میں کی گئی، جس پر خواتین کے حقوق سے وابستہ تنظیموں اور صارفین نے بھی اعتراضات اٹھائے۔بڑھتے ہوئے ردِعمل کے بعد فلم کی ٹیم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ خواتین کے حوالے سے نامناسب سمجھے جانے والے حصے نکال دیے جائیں گے۔ اب ہدایتکار نے خود اعتراف کیا ہے کہ کچھ شاٹس ناظرین تک وہ پیغام نہیں پہنچا سکے جو ان کا مقصد تھا، جس کے باعث غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔

بچی بابو سانا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے مرکزی کردار پیڈی کو ایک ایسے شخص کے طور پر دکھانا چاہتے تھے جو دور دراز علاقے اور مخصوص ماحول میں پروان چڑھا ہے، اسی لیے ابتدا میں اس کے رویے کی خامیاں نمایاں کی گئیں تاکہ بعد میں اس کردار کی مثبت تبدیلی دکھائی جا سکے۔ تاہم ان کے بقول اس عمل میں کچھ مناظر گمراہ کن ثابت ہوئے، جنہیں اب فلم سے نکال دیا گیا ہے۔دوسری جانب جھانوی کپور اور فلم کے ہیرو رام چرن نے تاحال اس تنازع پر کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید اور بحث کے باوجود فلم پیڈی باکس آفس پر اپنی کارکردگی برقرار رکھے ہوئے ہے اور 4 جون کو ریلیز ہونے کے بعد مسلسل شائقین کو سینما گھروں کی جانب کھینچ رہی ہے۔فلم میں رام چرن اور جھانوی کپور کے علاوہ شیوا راج کمار، جگپتی بابو، بومن ایرانی اور اوپیندر لیمائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تنازع کے بعد اب یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ متنازع مناظر ہٹانے کا فیصلہ فلم کی مجموعی مقبولیت اور مستقبل کی کمائی پر کیا اثر ڈالتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…