ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

کسی کے ساتھ اچھا وقت گزاریں تو بعد میں بھی عزت اور مقام رکھیں، مومنہ اقبال

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے،

جس میں انہوں نے تعلقات اور بریک اپ کے بعد رویوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ تنازع کے باعث خبروں میں ہیں، جبکہ اس معاملے کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔

وائرل ہونے والے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے کہا تھا کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ دو افراد جو کبھی ایک دوسرے کے قریب رہے ہوں، بعد میں ایک دوسرے کے بارے میں انتہائی نامناسب انداز میں بات کرتے ہیں، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو یا حقیقی زندگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زندگی کا اچھا وقت گزارا ہو تو تعلق ختم ہونے کے بعد بھی اس شخص کی عزت اور وقار برقرار رکھنا چاہیے۔ اداکارہ کے مطابق انہیں یہ بات پسند نہیں کہ کوئی مرد کسی خاتون کے ساتھ تعلق میں رہنے کے بعد اس کے بارے میں منفی تبصرے کرے۔

مومنہ اقبال نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ انہیں ایسے رویے پر لڑکیوں سے بھی اعتراض ہوتا ہے کہ اگر تعلق درست نہیں تھا تو پھر اتنی دیر تک اسے برقرار کیوں رکھا گیا۔

پروگرام کے دوران تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ جذباتی بھی ہو گئی تھیں، جس کی ویڈیو اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…