بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سینئر بھارتی فلم پروڈیوسر کی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی

datetime 18  مئی‬‮  2026 |

چنئی(این این آئی)بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 85 سالہ فلم پروڈیوسر کے راجن نے چنئی میں واقع آدیار دریا میں چھلانگ لگائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کے راجن آدیار پل عبور کر رہے تھے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور سے اچانک گاڑی روکنے کو کہا، جس کے بعد وہ فورا گاڑی سے اترے اور پل سے دریا میں کود گئے۔ڈرائیور نے فوری طور پر ریسکیو سروسز کو واقعے کی اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور سینیئر پروڈیوسر کی تلاش کا کام شروع کیا۔

بعد ازاں ریسکیو حکام نے دریا سے ان کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔رپورٹ کے مطابق کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر قدم رکھا تھا۔ فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کی اور وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔سینیئر پروڈیوسر کے راجن کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…