بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

اداکارہ حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک اور غیر محفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے خواتین کو درپیش ہراسانی کے مسئلے پر آواز بلند کر دی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص نے مجھے شدید غیر محفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کرایا۔حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے مجھ سے بات کی، مجھے فورا اندازہ ہوگیا کہ صورتحال محفوظ نہیں ہے، میں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاس کو اس رویے کے بارے میں رپورٹ بھی کر دیا۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حوصلے اور بہادری کو سراہا اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس شخص کا نام سامنے لایا جائے، آپ بہت بہادر ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر جگہ ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ عورت ہونا عذاب بنا دیا گیا ہے۔حنا الطاف کی جانب سے اس حساس معاملے پر کھل کر بات کرنے کو سوشل میڈیا پر اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کیلئے محفوظ ورک پلیس یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…