ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

میٹ گالا 2026 میں ایشا امبانی کی ’’سونے کی ساڑھی‘‘ نے دھوم مچا دی

datetime 8  مئی‬‮  2026 |

نیویارک (این این آئی)امریکا کے شہر نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دنیا بھر سے مختلف مشہور شخصیات نے شرکت کی اور تمام شرکا نے اپنے لباس کے ذریعے آرٹ کی نمائش کی۔

میٹ گالا 2026 میں شرکت کرنے والوں میں ایشیا کے سب سے امیر ترین خاندان کی صاحبزادی اور مشہور کاروباری شخصیت ایشا امبانی بھی شامل تھیں۔بھارتی کاروباری شخصیت نے 200 سے زائد ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی، خالص سونے کے دھاگوں سے بنائی گئی ساڑھی پہن کر تقریب میں شرکت کی اور ان کی خوبصورت ساڑھی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ایشا امبانی کی قیمتی اور خوبصورت ساڑھی کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں پہنے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے اور پرس کی جگہ ہاتھ میں تھاما 20 سال پرانا اسٹیل سے بنا ہوا آم بھی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

انہوں نے پرس کی جگہ ہاتھ میں اسٹیل سے بنا آم اس لیے تھاما کیونکہ یہ مشہور بھارتی فنکار سبودھ گپتا کی ایک شاندار تخلیق ہے جو روز مرہ استعمال کی اشیا کو اپنے شاندار فن پاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔ایشا امبانی نے اپنی ساڑھی کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ میری ساڑھی کا بلاز میری والدہ کی جیولری کلیکشن سے بنایا گیا ہے اور ساڑھی کے ساتھ جو زیورات میں نے پہنے ہیں یہ بھی میری والدہ کے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ساڑھی ڈیزائنر گورو گپتا نے ڈیزائن کی ہے جب کہ اسے محنتی کاریگروں نے1 ہزار 200 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…