ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

عرفان خان کی گمشدہ فلم انتقال کے چھ سال بعد ریلیز، مداح حیران

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی ایک نایاب اور طویل عرصے سے غائب فلم بالآخر ان کے انتقال کے چھ سال بعد مداحوں کے لیے جاری کردی گئی،

جس نے شائقین کو حیرت اور جذبات میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی اور ودیا بالن کی پرانی، غیر ریلیز شدہ فلم دی لاسٹ ٹیننٹ کو یوٹیوب پر پیش کیا گیا ہے۔یہ فلم تقریباً 25برس تک منظرعام سے دور رہی اور اب پہلی بار ناظرین کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔فلم کو ریلیز ہوتے ہی غیر معمولی توجہ حاصل ہوئی، جہاں صرف تین دنوں میں اسے دو لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا، جو ناظرین کے تجسس اور دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔دی لاسٹ ٹیننٹ 2000میں محدود وسائل کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔

اس کی ہدایت کاری اور تحریر سارتھک داس گپتا نے کی، جبکہ پروڈکشن نیینا اور سارتھک داس گپتا نے مشترکہ طور پر سنبھالی۔یہ فلم کئی حوالوں سے منفرد اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اس میں عرفان خان اور ودیا بالن اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں دکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے بھارتی فلمی تاریخ کی ایک نایاب دستاویز قرار دیا جا رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں اداکاروں کا واحد مشترکہ اسکرین پروجیکٹ بھی ہے، جبکہ ودیا بالن کے ابتدائی ترین کاموں میں بھی اس فلم کو خاص مقام حاصل ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…