جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاریب ملک نے رجب بٹ کا پیغام لیک کردیا، سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ

datetime 30  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں،

تاہم اس مرتبہ معاملہ ان کی نجی زندگی سے متعلق ایک نئے تنازع کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ معروف انفلوئنسر لاریب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں انسٹاگرام پر ذاتی پیغام بھیجا، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر انہیں بلاک کر دیا اور مبینہ اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق رجب بٹ نے لاریب ملک سے رابطہ کرتے ہوئے خود کو ان کا بڑا مداح ظاہر کیا۔ تاہم لاریب نے اس معاملے کو نظر انداز کرنے کے بجائے عوامی سطح پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے ’کوئین بیہیویئر‘ اپناتے ہوئے فوراً بلاک کر دیا۔اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے لاریب کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ رجب بٹ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبروں کے باعث عوامی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرتی افواہوں نے پہلے ہی مداحوں کو تقسیم کر رکھا تھا،

جبکہ اس نئے تنازع نے مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔رجب بٹ کا نام گزشتہ چند برسوں میں کئی تنازعات سے منسلک رہا ہے، جن میں شاہانہ طرزِ زندگی کی نمائش، شادی کی تقریبات میں غیر معمولی اخراجات، غیر قانونی شیر کے بچے رکھنے کا مقدمہ، متنازع پرفیوم لانچ، مذہبی حساسیت سے متعلق مقدمات اور دیگر آن لائن تنازعات شامل ہیں۔ ناقدین کے مطابق ان کے گرد تنازعات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔تازہ واقعے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کے رویے، نجی تعلقات اور عوامی ساکھ پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ اگرچہ رجب بٹ کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم یہ معاملہ ان کے لیے ایک نئے بحران کی شکل اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…