بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

یکطرفہ فتح کا اعلان کیا تو ایران کا ردعمل کیا ہو گا؟ امریکی خفیہ اداروں نے سر جوڑ لیے

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی انٹیلی جنس ادارے اس بات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری دو ماہ پرانی جنگ میں یکطرفہ فتح کا اعلان کرتے ہیں تو تہران کا ردعمل کیا ہو سکتا ہے؟ اس معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق یہ تجزیہ اعلی حکام کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ اس امکان پر بھی غور کر رہی ہے کہ اگر جنگ میں اچانک کمی لائی گئی تو اس کے سیاسی اثرات کیا ہوں گے خاص طور پر ایسے وقت میں جب یہ تنازع وائٹ ہاس کے لیے اندرونی دبا کا باعث بنتا جا رہا ہے اور آئندہ وسط مدتی انتخابات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔انٹیلی جنس تجزیوں کے مطابق اگر امریکا اچانک فتح کا اعلان کر کے خطے میں اپنی فوجی موجودگی کم کر دیتا ہے تو ایران اسے اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر سکتا ہے۔تاہم اگر اعلان فتح کے باوجود امریکی افواج بدستور تعینات رہیں تو تہران اسے ممکنہ مذاکراتی حربہ سمجھ سکتا ہے لیکن اس سے فوری طور پر جنگ کے خاتمے کی توقع کم ہوگی۔

سی آئی اے کی جانب سے اس حوالے سے براہ راست تبصرے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ آفس آف ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے بھی معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کی ترجمان انا کیلی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم کسی جلد بازی میں معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کسی ایسے معاہدے پر ہی رضامند ہوں گے جو امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہو اور وہ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…