بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی گلوکار سجاد علی کا بھارتی شہریت کی پیشکش پر کرارا جواب، مداحوں کے دل جیت لیے

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

لاس اینجلس (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے بھارت کی جانب سے شہریت کی پیشکش پر ایسا دوٹوک جواب دیا ہے

جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔90کی دہائی سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکار نے واضح کیا کہ ان کا ملک کے ساتھ رشتہ کسی سودے بازی کا محتاج نہیں۔رپورٹس کے مطابق سجاد علی گزشتہ چند سالوں سے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔حال ہی میں ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ کراچی میں ڈکیتی کے ایک افسوسناک واقعے کے بعد سجاد علی نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی دوران دبئی میں قیام کے موقع پر ایک بھارتی اہلکار نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں بھارت کی شہریت لینے کی پیشکش کی۔سجاد علی نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے تاریخی جملہ ادا کیا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں ہے۔

ان کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداح اسے سجاد علی کی اپنی مٹی سے سچی محبت اور حب الوطنی کی عظیم مثال قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سجاد علی اپنی منفرد گلوکاری اور کلاسیکی موسیقی پر مہارت کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کے سفیر مانے جاتے ہیں۔ ان کے اس دوٹوک جواب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہونے کے باوجود ان کا دل پاکستان کے لیے ہی دھڑکتا ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…