اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی کی اچانک موت کے بعد معنی خیز پوسٹ وائرل

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست ہریانہ کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں اچانک چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویانکا سروہی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اِنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔صحت مند اور تندرست دیویانکا سروہی کی جہاں اچانک موت پر متعدد سوالات اٹھ رہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا پر ان کی ایک پوسٹ بھی وائرل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا کے انتقال کے بعد جون 2023 کی ایک پرانی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں انہوں نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ لکھا تھا شیو مجھے اپنے ساتھ لے چلو۔اس پوسٹ پر بھارتی میڈیا اور اداکارہ کے مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ دیویانکا اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کے سبب اچانک موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کی اچانک موت کو ڈپریشن اور خودکشی سے جوڑنے کی بھی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ دیویانکا سیروہی نے اپنے مختصر کیریئر میں 50 سے زائد ہریانوی گانوں میں کام کیا اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کی جوڑی خاصی مقبول رہی۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے 1.3 ملین سے زائد مداح تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…