بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

فضا علی کے حق مہر، عمر و ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی عمر، شوبز کیریئر اور حق مہر سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔

ایک انٹریو میں فضا علی نے بتایا کہ میں 1984 میں پیدا ہوئی اور صرف 15 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ محبت اور ساتھ کی تلاش رہی اور شکر خدا کا اب مجھے یہ سب حاصل ہو چکا ہے، میں اس وقت 41 برس کی ہوں اور اس عمر میں محبت اور جذبات کے اظہار پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے عیدالفطر 2026 پر اعجاز خان سے نکاح کیا جو میری تیسری شادی ہے، میرے شوہر کا تعلق برطانیہ سے ہے اور شادی کے بعد وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔حق مہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ میں سادہ نکاح کی خواہش رکھتی تھی اور میں نے شرعی حق مہر 5 سے 7 ہزار روپے تجویز کیا تھا، تاہم میرے شوہر اعجاز خان نے 1 یا 2 کروڑ روپے اور جائیداد کی پیشکش کی، جسے میں نے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر کے اصرار پر نکاح نامے میں 10 لاکھ روپے حق مہر درج کیا گیا، حالانکہ میں اس کے حق میں نہیں تھی، میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے شوہر کی موجودگی ہی سب کچھ ہے اور مالی معاملات میرے لیے اہم نہیں۔فضا علی کے مطابق نکاح کی تقریب نہایت سادہ تھی جس میں صرف سونے کی 2 انگوٹھیاں بطور تحفہ دی گئیں، جبکہ مہنگے زیورات یا دیگر اشیا کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…