اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

فضا علی لائیو شو میں شوہر کیساتھ غیراخلاقی حرکت پر مشکل میں پھنس گئیں

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو میزبان فضا علی اپنے پروگرام کے ایک متنازعہ لمحے کے بعد قانونی کارروائی کی زد میں آ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وکیل محمد نواز ڈاہری نے پیمرا کے چیئرمین کو درخواست جمع کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں میزبان اور مہمان کی جانب سے غیر مناسب حرکات کی گئیں، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فضا علی نے اپنے شوہر کے ساتھ براہ راست پروگرام کے دوران ایسا عمل کیا جو ناظرین کے لیے نامناسب تھا، اور اس پر متعلقہ چینل اور پروگرام ٹیم کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس سے عوامی سطح پر تشویش پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ پروگرام کو بھی عارضی طور پر بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا تھا، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے ان سے کہا کہ وہ انہیں اسی طرح اٹھا کر دکھائیں جیسے گھر پر کرتے ہیں۔ اس پر ان کے شوہر نے لائیو پروگرام میں انہیں بازوؤں میں اٹھا لیا، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مختلف ردعمل سامنے آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…