بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

رمشا خان نے خوشال سے شادی کی تصدیق کردی، وائرل تصاویر پر بھی خاموشی توڑ دی

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشال خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے،

جس کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں۔گزشتہ چند دنوں سے دونوں کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں، جبکہ بعض معروف شخصیات نے بھی اس کی تصدیق کا عندیہ دیا تھا۔ اسی دوران ان کے نکاح کی ایک تصویر منظرِ عام پر آئی، جس نے مداحوں کی توجہ مزید بڑھا دی۔رمشا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے نجی تصاویر کے لیک ہونے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تصاویر اجازت کے بغیر شیئر کی جا رہی ہیں، جو غیر اخلاقی عمل ہے، اور انہوں نے ایسے پیجز سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یہ مواد ہٹا دیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں اور آئندہ بھی اسی اصول پر عمل کریں گی۔

انہوں نے درخواست کی کہ ان کی اور ان کے شریک حیات کی تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا جائے اور دوبارہ شیئر نہ کیا جائے۔رمشا خان نے اس نئے مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس سفر کو سکون کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں، اس لیے لوگوں سے اپیل ہے کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے، اسے خبروں کا حصہ نہ بنایا جائے، جبکہ مزید تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…